کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس میں ریونیو اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس میں ریونیو اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

سوات (عارف احمد) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کمشنرآفس سیدو شریف میں منعقد ہوا جس میں ضلع سوات سے متعلق اہداف کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ریونیوحکام شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ریونیوحکام نے اجلاس کو ضلع سوات کے ریونیو امور پر تفصیلی بریفنک دی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے محصول کی وصولی کو بہتر بنانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے اور مسائل کی نشاندہی کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ریونیو ٹارگٹ پوراکرنے کیلئے احکامات جاری کئے اور کہنا تھا کہ مقصد کے حصول کیلئے سروس ڈیلیوری مراکز میں اضافے عملہ تعینات کرتے ہوئے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ صوبائی مالیاتی چیلنچز سے نمٹنے کیلئے ریونیو احداف حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ریونیو امور کے انجام دہی میں عوامی مشکلات اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

Daily Askar

Comments are closed.