پنجاب بھرمیں 1136ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق1204زخمی ہوئے

پنجاب بھرمیں 1136ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق1204زخمی ہوئے

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1136ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 610افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔594معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 602ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور45مسافر507اور114پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت261متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 84 حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان72حادثات میں 71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1204متاثرین میں 963مرد اور260خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 251افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور620افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ352زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1000موٹرسائیکلز،78آٹورکشے119کاریں،26وین 12 مسافربسیں،22 ٹرک اور110دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.