مینگو فیسٹیول کی آخر تقریب سندھ کلچرل نائیٹ فورٹ فارم میں منعقد کی گئی جس میں سندھ کے بھترین گلوکاروں نے قومی گیت اور صوفیانہ کلام پیش کیئے جس میں میرپورخاص سمیت سندھ کے دیگر شھروں کے افراد نے فیملیز سمیت شریک ہو کر لطف اندوز ہوئے اور آئے ہوئے مھمانوں نے ضلعی انتظامہ سمیت مینگو فیسٹیول مینیجمینٹ کامیٹی و دیگر کو قومی مینگو فروٹ اینڈ سمر فیسٹیول کے دوران بھترین تقریبات کرانے پر مبارک باد پیش کی.
بقلم *غوث محمد پٹھان* میرپورخاص
میرپورخاص (5 جون 2023) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے محکمہ زراعت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ دنیا میں 700 آموں کی اقسام ہیں مگر جیسا مزہ سندھڑی آم میں ہے وہ کسی اور آم میں نہیں دیگر آموں کے مقابلے میں دیکھا جائے تو پاکستان سمیت سندھ میں ہونے والے 225 قسم کے آموں کا ٹیسٹ دیگر ممالک کے 700 آموں کی اقسام سے زیادہ ذائقہ داراور میٹھا ہے اس امر کا اظہار نیشنل مینگو اینڈ سمر فیسٹیول 2023 کی اختتامی تقریب اور انعامات تقسیم کے موقع پر فروٹ فام میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا لگائے گئے مختلف اقسام کے آموں میں پہلی کیٹاگری کا پہلا انعام نواز آباد فارم، دوسرا انعام عارف خان بھرگڑی، محمد حسین پل، بی کیٹاگری میں پہلا انعام ارشاد علی بھرگڑی فارم، دوسرا مقبول میمن فارم، تیسرا الله بچایو راجڑ فارم جب کہ تیسری کیٹاگری میں پہلا انعام غلام محمد مری فارم، دوسرا رشید محمد راجپوت فارم اور تیسرا انعام قربان علی لاشاری فارم کو دیا گیا
اس موقع پر ایم این اے نوابزادہ میر منور علی ٹالپر، سیکریٹری زراعت اعجاز احمد مھیسر، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مھیسر، ایم پی اے سید ذاولفقار علی شاھ، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن، چیئرمین مینگو فیسٹیول حاجی محمد عمر بگھیو نے بھی اپنے خیالات کا اظھار کیا
تقریب میں سابق ڈسٹرکٹ کائونسل چیئرمین میر انور علی خان ٹالپر، ایم پی اے نور احمد خان بھرگڑی، ایم این اے شمیم آرہ پنھور، رٹائرڈ کیپٹن ایس ایس پی اسد علی چودھری، رئیس غلام قادر مری، جنرل سیکریٹری پی پی پی میر حسن ڈھونکائی، بیریسٹر ھالار منظور وسان، پی پی پی انفارمیشن سیکریٹری سلام میمن، میر جانی ٹالپر، میر ھالار ٹالپر، دریا خان مری سمیت دیگر موجود تھے.
انہوں نے منطور احمد وسان نے مزید کہا کہ اگر ایسے مینگو فیسٹیول پروگرام کراچی میں کرائے جائیں اور سندھڑی آم سمیت دیگر اقسام کے آموں کو عالمی سطح پر زیادہ متعارف کرایا جائے تو سندھڑی آم سمیت دیگر آموں کی طلب میں مزیداضافہ ہوگا جو کہ ہمارے آبادگاروں اور ملک کی معیشت کو بھتر بنانے کا سبب بنے گا پانی کی کمی کے حوالے سے ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ اگر غیر قانونی لگائے گئے واٹر کورسز اور ٹیوب ویلوں کو بند کرایا جائے تو پانی کی کمی میں بھتری آ سکتی ہے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی کوششوں سے ماضی کے دور سے زیادہ پانی لیا گیا تھا پانی کی کمی کو پورا کرنے اور پانی کو ضایع ہونے سے بچانے کے لیئے واٹر کورسز کو پکا کرایا گیا ہماری حکومت کی جانب سے 20، 22 سال قبل بنائے گئے واٹر کوسز کو پہلی بار پکا کرنے کا عمل شرع کیا جارہا ہے گندم اور گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تاکہ ایگری کلچر کو فروغ ملے اور آبادگار خوشحال ہوں ہماری جانب سے بے زمین ہارہوں کو زمین دی گئی سیلاب کے بعد سندھ حکومت اور محکمہ ایگریکلچر نے ملکر 8 ارب 39 کروڑ مقرر کیئے وہ سب سڈی ڈائریکٹ ھاریوں کو دی گئی جب کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے تقریبن ایک بلین ڈالر کے گھر بنانا شرع کر دیئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی پوری قیادت کہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہاریوں، آبادگاروں سمیت عوام خوشحال کیا جائے اور شھید ذوالفقار ذولفقار بھٹو اور محترمہ بنظیر بھٹو کے مشن کو چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور کوچیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی قیادت میں پورا کیا جائے.
Comments are closed.