ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی بڑی کارروائی ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے گجرانوالہ پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی بڑی کارروائی
ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے گجرانوالہ پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کو اٹلی سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔
ملزم محمد ارشد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا.
ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو گجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول روم کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
گزشتہ سال ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب 42 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کیا۔
ملزمان کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں قتل واقدام قتل کے تحت مقدمات درج تھے۔
این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ سال ملزمان کی گرفتاری کے لئے 117 ریڈ نوٹسسز بھی جاری کئے۔
انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
گرفتار ملزمان کی بروقت حوالگی کے لئے ایف آئی اے امیگریشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.