ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہورنے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا

 

*یونان کشتی حادثہ کیس*

ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہورنے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا

انسانی سمگلر نے شہری کو بیرون ملک یورپ کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے بٹورے

ملزم وارث علی کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا

انسانی سمگلر پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھا۔

ملزم کے خلاف کارروائی ایف آئی اے لنک آف یونان کی نشاندہی پر کی گئی۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار جا رہے ہیں۔

یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے مزید چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے یونان کشتی حادثے میں اب تک 11 مقدمات درج کئے ہیں

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے اب تک 3 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض خان کی زیر نگرانی ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھے ہیں۔

ٹیمیں مختلف علاقوں میں تکنیکی بنیادوں پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔

چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے

Daily Askar

Comments are closed.