پاکستان کے دہشت گردی کے حوالے سے الزامات درست نہیں،افغانستانکابل(این این آئی )افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستان کی جانب سے سکیورٹی صورتِ حال سے متعلق بیانات کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت کسی کو افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام افغانستان کی سیکیورٹی صورتِ حال سے متعلق جو بیانات دے رہے ہیں وہ درست نہیں،انہوں نے کہاکہ طالبان حکومت کسی کو افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اگر اس سلسلے میں کسی کو تحفظات ہیں تو وہ ہماری حکومت کے ساتھ شیئرکریں۔ علاوہ ازیں طالبان حکومت نے پہلے ایرانی رہنما خمینی کے دفتر سے وابستہ امدادی تنظیم خمینی فانڈیشن کی نمائندگی کرنے والے دفاتر کو معطل کر دیا۔ اس کمیٹی کے سربراہ خمینی کے پوتے حسن خمینی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خمینی فانڈیشن کے ترجمان جماران ویب سائٹ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طالبان فورسز نے کابل کے دفتر کو بند کرنے کے تقریبا ایک ماہ بعد مزار شریف اور ہرات کے شہروں میں دفاتر کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ویب سائٹ جماراننے مزید کہا کہ طالبان فورسز نے ایران کے ساتھ سرحد پر واقع صوبہ نمروز کے مرکز میں کمیٹی کے دفاتر کا معائنہ کیا لیکن وہ اب بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
Comments are closed.