کوئٹہ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان اقلیتی ونگ کے زیراہتمام جمعہ کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے سامنے نعیم سکندرایڈووکیٹ اور شمع شہزاد کی قیادت میں بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین سے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر نواب سلیمان خلجی ، نعیم سکندرایڈووکیٹ، میرزمان لہڑی،شمع شہزاد، یوتھ ونگ کے ضلعی صدرمیر ریاض گل بارانی ،پاسٹر انجم ،ماسٹر ہمایوںاکرماوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں قائم ہندو نواز مودی سرکارنے مسلمانوں ، کرسچن،سکھ اوردیگراقلیتوں پر زندگی تنگ کرکے رکھ دی ہے سرعام اقلیتوں کاقتل عام کیاجارہا ہے لیکن بھارت سے کوئی پوچھنے والانہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیاکے تمام مذاہب ایک دوسرے کے احترام اورانسانیت کادرس دیتے ہیں لیکن مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کانہ ختم ہونے والاایک سلسلہ چلا ہوا ہے
Comments are closed.