کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ جیڈا کے عارضی ایم ڈی کو انڈسٹریل پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور اسٹاف بھرتی سے روک دیا19 گریڈ کا عارضی افسر 20 گریڈ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا سینئرقانون دان محمد سلیم لاشاری اور راحب خان بلیدی نے ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان کی درخواست پر حکم جاری کر دیا بلوچستان بار کونسل کے ممبر راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ کے آئینی درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ کے جج چیف جسٹس آف بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین کی عدالت نے جیڈا گودار انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ہونے والے پوسٹوں پر تعیناتی کے عمل و تربت انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹس کی الاٹمنٹ کے عمل پر حکم امتناعی جاری کردی واضح رہے کہ درخواست گزار راحب خان بلیدی اور ان کے وکیل محمد سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جیڈا گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےایم ڈی عارضی طور پر چارج سنبھالا ہے جس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور تعنیاتیوں کا اختیار نہیں ہے کیونکہ عارضی ایکٹنگ تعیناتی MD جیڈا گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات کی منافی ہے چونکہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی MD کی پوسٹ 20 گریڈ کی ہے جبکہ موجودہ ایم ڈی 19 گریڈ کا ہے جو قانون کے برعکس ہے اپنی عارضی تعنیاتی کے فورا بعد منظور نظر لوگوں کو غیر قانونی طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے پلاٹس کی الاٹمنٹ اور تعیناتی کرنے کیلئے اخبار میں اشتہار دیا جبکہ موجودہ حکومت کا دورانیہ ایک ہفتے کا ہے اس بناءپر عدالت نے درخواست گزار کے کیس کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔
Comments are closed.