کیچ تربت میں دو گھروں پر دستی بم سے حملے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں کے گھروں پر دستی بم حملے کیے گئے۔ بم حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ علاوہ ازیں نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی اور نیشنل پارٹی کیچ کے صدرمشکور بلوچ کے کیچ میں رہائش گاہوں پر بم حملے قابل مذمت ہیں۔ بزدلانہ حملوں سے پارٹی مرعوب نہیں ہوگا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کیچ میں نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری فداحسین دشتی اور ضلعی صدر مشکور بلوچ کے رہائش گاہوں پر بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو واضح کیا ہے کہ اس طرح کا بزدلانہ عمل سفاکانہ ہے جس کا مقصد سیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کو مرعوب کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ سیاسی میدان میں نیشنل پارٹی سے شکست فاش کھانے کے بعد چند عناصر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں یہ ان کی خام خیالی ہے، نیشنل پارٹی جمہوری سیاسی جدوجہدپہ یقین رکھتی ہے اس مقصد کے لیئے نیشنل پارٹی نے کئی قائدین و کارکنوں کی قربانیاں دی ہیں۔ رہائش گاہوں پر دستی بم پھینکنا انتہائی بزدلانہ فعل ہے، جس کی نیشنل پارٹی ہر سطع پر مذمت کرتی اور مطالبہ کرتی ہے کہ سیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کی حفاظت حکومت کا اولین فریضہ ہے حکومت کو چاہیے کہ تخریبی واقعات کا سدباب کرے اور ملزمان کو گرفتار کرے۔
Comments are closed.