امداد جویہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ضلعی انتظامیہ جھل مگسی

گنداواہ (این این آئی) ضلعی انتظامیہ جھل مگسی نے اپنا موقف بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں منگیانی رائجہ اور جویہ کے درمیان زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے امداد جویہ نامی شخص ہلاک ہوا تھا جو کہ انکا ذاتی دو طائفوں امداد جویہ اور رائیجہ کا زمینی تنازعہ کافی عرصہ چلتا آرہا تھا، موصوف امداد جویہ نے زمین رائجہ کو فروخت کی تھی اور اسی زمین کے قبضہ کا مسئلہ چلتا آرہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دونوں گروپ کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک گروپ کی جانب سے امداد جویہ ہلاک ہوگیا جس کے بعد لیویز انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی تاکہ مزید خون خرابہ نہ ہو اور مزید نقصان سے بچنے کے لئے لیویز انتظامیہ نے امداد جویہ کے گھر سیکورٹی لگائی تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے جبکہ ان کے بیٹوں کو بھی سیکورٹی دی جارہی ہے جبکہ امداد جویہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ نے ناکہ بندی کرکے رائجہ منگہانی کے سربراہ علی گل منگہیانی رائیجہ۔ محرم اور برکت ننگہیانی رائیجہ کی گرفتارک کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کے سلسلے میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.