نوکنڈی میں نجی موبائل کمپنی کی ناقص سروس، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

0

نوکنڈی (آن لائن) نوکنڈی میں ٹیلی نار موبائل سروس صارفین کو بہترسروس دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے باربار سگنل اور انٹرنیٹ کی معطلی سے صحافی برداری سمیت عام صارفین سخت ذہنی کرب میں مبتلا اور غم وغصہ میں اضافہ ہو رہا ہے ٹیلی نار نیٹوروک کے اعلی حکام سے شکایت کرنے والے صارفین کے فون تک اٹینڈ نہیں کیاجا رہا ہے اور نوکنڈی میں ٹیلی نارسروس کے ٹاورز میں موجود جرنیٹرز کئی مہینوں سے بند کئے گئے ہیں اورسسٹم کو قومی گریڈ پر منتقلی سے بجلی لوڈشیڈنگ کے دوران ٹیلی نار سروس کی جانب سے بھی سروس کا لوڈشیڈنگ گھنٹوں تک جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے ٹیلی نارسروس سے منسلک صارفین اورصحافی برداری شدیدمشکلات سے دوچار رہتے ہیں کیونکہ نوکنڈی ایک سرحدی اورکاروباری علاقہ ہے کاروباری لوگ سگنل اورانٹرنیٹ کے منقطع ہونے پر پریشانی کاشکار ہوتے ہیں اہلیان نوکنڈی نے اعلی حکام سے اپیل کیاکہ نوٹس لیے کر سروس کی فراہمی کو یقینی بنائیں ور اگر ٹیلی نار سروس کو بہتر بنانے اورجرنیٹرز سے استفادہ نہ کرنے کی صورت میں ٹیلی نار سروس کے تمام ٹاورز بند کرکے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.