گوادر (این این آئی) سرکاری ادارے کے سولرز ایک سیاسی جماعت کے حوالے کرنا اور اسے سیاسی فائدہ پہنچانے کی کوششوں کے خلاف مذکورہ ادارے کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، اگر ایکشن نہیں لیا گیا تو عوام خود ایکشن لے گی۔ حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری ایک بیان میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ایک سرکاری ادارے ‘اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان’ کی جانب سے دیہاتی علاقوں میں سولر تنصیب کرنے کے منصوبے کو ایک پارٹی کے لئے سیاسی فائدہ پہنچانے کا ذریعہ بنایا جارہا ہے۔مذکورہ ادارے کے سولرز سرکاری سطح پر تنصیب کے بجائے ان کو ایک سیاسی جماعت بی این پی مینگل اور اس کے کارکنان کے حوالے کرنا دراصل سرکاری اداروں کی جانبداری اور ادارے کے افسران کی سیاسی وابستگی کو عیاں کرتی ہے ان سرکاری سولرز کو ایم پی اے کے نام پر تقسیم کرکے دیہی علاقے کے لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیںاگر مذکورہ ادارے کے خلاف کارروائی نہیں ہوا تو عوام اس عمل اور اس ادارے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔
Comments are closed.