کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے فرینڈلی اپوزیشن کے ٹرائیکا کے ہمراہ اپنے قریبی عزیز اور ضلعی چیئرمین آواران نصیر بزنجو کو نگراں وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بی این پی اور صادق سنجرانی کو اس حوالے سے آمادہ کرلیا ہے، جبکہ جے یو آئی کو منانے کی ذمے داری بی این پی مینگل کو دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قدوس بزنجو نگران وزیراعلیٰ کے لئے ایک سے زائد نام اپوزیشن کے سامنے رکھیں گے، اپوزیشن کی اہم جماعت بی این پی حمل کلمتی کا نام تجویز کرے گی، جبکہ اپوزیشن بھی حکومت کے سامنے ایک سے زائد نام سامنے رکھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کوئی بھی ہو صوبے کا عارضی کنٹرول ٹرائیکا کے پاس رہے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو کا فرینڈلی اپوزیشن کے ٹرائیکا کے ہمراہ نگراں دور میں بھی مسند اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں اور انہوں نے پلان پر عمل کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو آمادہ کرلیا، جے یو آئی ف کو رام کرنے کی ذمے داری بی این این پی مینگل کو دیدی۔ میر قدوس بزنجو چیئرمین سینیٹ اور سردار اختر مینگل کی حکمت عملی کے تحت دو میں سے ایک نام پر اتفاق رائے کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا کنٹرول مخصوص ٹرائیکا کے پاس ہونے سے صاف شفاف انتخابات پر سوالات اٹھیں گے۔
Comments are closed.