سانگھڑ 05 اگست 2023 (ہینڈ آؤٹ) سانگھڑ کی ایک لاکھ سے زائد سیلاب سے متاثرہ خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کے سلسلے میں آج ہائی اسکول سانگھڑ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غریب و سماجی تحفظ شازیہ مری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور ایک لاکھ 5 ہزار 864 خواتین میں مالکانہ حقوق کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جانب سے قدرتی آفات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے عوام کے دکھوں کا احساس کرتے ہوئے عوام کی مالی مدد، رلیف اور گھروں کی تعمیر پر ایک خطیر رقم خرچ کی ہے اور آئندہ بھی عوام کی یہ خدمت جاری رکھیں گے۔ شازیہ ماری نے کہا کہ ضلع سانگھڑ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا اور لوگ مایوس نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے حوصلہ افزائی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان زیادہ متاثر ہوتا ہے حالانکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجوہات میں پاکستان کا کوئی حصہ نہیں اور تبدیلی کی وجہ دنیا کے بڑے بڑے ممالک ہیں. انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ان رہنماؤں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے لوگوں کا خیال رکھا اور انہوں نے سیلاب کے دوران بلا تفریق عوام کی خدمت کی۔ آصف زرداری نے بطور صدر بھی عوام کی خدمت کی اور سیلاب زدگان کی مدد کی. انہوں نے کہا کہ سانگھڑ میں ہم نے بڑے بڑے بت گرائے ہیں جو فرعون تھے اور فرعونیت کے بنیاد پر الیکشن جیتے تھے لیکن اب خطوط یا پیغامات کے ذریعے ووٹ لینے کا دور چلا گیا ہے ووٹر کو عزت دینا ہوگی، انہوں نے کہا کہ میں میں سانگھڑ کے ان سے نہیں ڈرتی، اس مشن میں مجھے مار بھی دیں، تو بھی میں پیچھے نہیں ہٹوں گی. انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم ہاؤس تک پہنچانے کا خواب ہم ضرور پورا کریں گے اور سانگھڑ میں شروع ہونے والا انقلاب اگلے الیکشن میں مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے بے نظیر کو انکم سپورٹ پروگرام شروع کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا لیکن انہوں نے یہ پروگرام اپنے دور میں بھی جاری رکھا جب کہ اس وقت 90 لاکھ خواتین اس پروگرام کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی اے سیاسی یتیم ہے اور اب اس پر کوئی ہاتھ نہیں رکھ رہا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا بھی موقف پہلے والا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کا قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔ ہمارے رہنما 13 سال جیل میں رہے اور ان پر الزامات بھی ثابت نہیں ہوئے. انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ نگران وزیراعظم ایسا شخص ہو جو ملکی حالات سے باخبر ہو اور ملکی ترقی کو ترجیح دے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما شاہد خان تھہیم، جاوید نایاب لغاری، جہانگیر جونیجو، عمر گل ہنگورجو، کمشنر محمد عباس بلوچ، ڈی آئی جی یونس چانڈیو، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ محمد اسحاق گڑھ اور دیگر نے بھی شرکت کی اور سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کی خواتین میں مالکانہ حقوق کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
Comments are closed.