یوم دفاع کے حوالے سے ایک تقریب ایف سی کیمپ تربت کے مقام پر منعقد ہوا

 :۔ یوم دفاع کے حوالے سے ایک تقریب ایف سی کیمپ تربت کے مقام پر منعقد ہوا۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خاص ایف سی بلوچستان کے بریگیڈیئر وقاص احمد تھے ۔اس دوران تقریب میں ایف سی بلوچستان ، اینٹی نارکوٹکس فورس ، ایئر پورٹ سیکورٹی فورس ، بلوچستان پولیس اور بلوچستان لیویز فورس کے جوانوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔اس موقع پر ایف سی بلوچستان کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسہ کشی اور فائرنگ دونوں کے مقابلوں میں جیت حاصل کیے اور مقابلہ دیکھنے والے شایقین سے داد وصول کی۔دریں اثناءتقریب کے مہمان خاص بریگیڈیئر وقاص احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وامان کے قیام کے حوالے خدمات سرانجام دینے والے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے اپنے ہیں اور وطن کی سلامتی کے لیے ان اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض سرانجام دیے رہے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم ہر وقت اپنے فورسز کے جوانوں کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی کریں تاکہ وطن عزیز کی حفاظت کے دوران انکا مورال ہمیشہ بلند رہے اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جاسکیں۔آخر میں مہمان خاص بریگیڈیئر وقاص احمد نے تقریب میں حصہ لینے والے مختلف فورسز کے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Daily Askar

Comments are closed.