کچھی5ستمبر:-ڈپٹی کمشنرکچھی کیپٹن(ر) جمعداد خان مندوخیل کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں AC ڈھاڈر، DHO کچھی، DSO (WHO)، MS DHQ ہسپتال ڈھاڈر، DSM PPHI، DSV کچھی، تحصیلدار ڈھاڈر رسالدار میجر کچھی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔اور آئندہ انسداد پولیو مہم کے مراحل میں بہتر منصوبہ بندی کے عزم کا اعادہ کیا گیا مہم کے حوالے سے تمام آفیسران نے تفصیل سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام ٹیم کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہاکہ شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دی جائے ٹیموں کی تشکیل اور انہیں ٹریننگ کروانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارے بچوں کو اس وبا سے نجات مل سکے اور وہ اپنے پاؤں پر صحیح معنوں میں کھڑے ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کے دور دراز علاقوں کےلئے فیمیل ٹیموں میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو مہم کے موقع پر قطرے پلائے جا سکیں پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ورکرز اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اصول کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ پولیو مہم کو ضلع کچھی میں کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔
Comments are closed.