: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترک بحری افواج کے کمانڈر کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترک بحری افواج کے کمانڈر کی ملاقات

ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاکستان میں ترکی کے سفیر کی بھی شرکت

پاکستان اور ترکی کا باہمی فائدے کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مذہب، تاریخی رشتوں پر مبنی بہترین تعلقات ہیں، صدر مملکت

پاکستان اور ترکی مختلف امور پر یکساں مؤقف کے حامل ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت کا سمندری اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت نے پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹس میں سے پہلے کی لانچنگ تقریب میں شرکت کیلئے اگست 2021 ء میں ترکی کے دورے کا بھی ذکر کیا

صدر مملکت نے دوطرفہ اور کثیر الجہتی مشقوں میں دونوں برادر ممالک کی بحری افواج کی باقاعدہ شرکت کو سراہا

دوطرفہ قریبی بحری تعاون پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، صدر مملکت

صدر مملکت نے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر تشویش کا بھی اظہار کیا

صدر مملکت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم کو اجاگر کیا

عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کا نوٹس لینا چاہیے، صدر مملکت

صدر مملکت نے تنازعہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی ترکی کی حمایت کو بھی سراہا

مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھے گا، کمانڈر ترک نیول فورسز

یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے میں سود مند ثابت ہوگا، ارجمند تاتیل اوگلو

قبل ازیں ، صدر مملکت نے ترک بحری افواج کے کمانڈر کو پاکستان اور ترکی کے درمیان میری ٹائم اور بحری تعاون فروغ دینے میں خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا

Daily Askar

Comments are closed.