سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت ٹیکس ریفارمز سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق بورڈ آف ریونیو میں ٹیکس ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے کو زیر بحث لایا گیا ۔ ممبر ٹیکس نے ایس ایم بی آر کو مسنگ ڈیڈز کی ریکوری کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ 27 ہزار سے زائد مسنگ ڈیڈز کی ریکوری کی جا چکی ہے ۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے پرائیوٹ سوسائٹیز کے انٹرنل پراپرٹی ٹرانسفر کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔اُن کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں رجسٹریشن نہیں کی جا رہی متعلقہ زمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ ایس ایم بی آر نے ای رجسٹریشن میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ بورڈ آف ریونیو کے آڈٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ نبیل جاوید نے آبیانہ کولیکشن کا بھی جائزہ لیا۔ آبیانہ کولیکشن میں بہتری پر ایس ایم بی آر نے ممبر ٹیکس کی کاوشوں کو سراہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریونیو کولیکشن میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔ ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس اصلاحات نافذ کی جائیں گی ۔ ریونیو کولیکشن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ یا ریاست ترقی نہیں کر سکتا ۔
Comments are closed.