گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم اس دن کی یاد منا رہے ہیں جب آج سے 58 برس قبل وطن عزیز پر جارحیت کا ارتقاب کیا گیا اور ہماری بہادر اور جری مسلح افواج نے دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیکر کامیابی سے اپنے ملک کا دفاع کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی. افواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھی. عوام مکمل قومی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مسلح افواج کی پشت پر ڈٹ گئے تھے. انہوں نے کہا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں وہ اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ پوری قوم ایک مرتبہ پھر اپنے آپ میں وہی جذبہ، اتفاق اور یکجہتی پیدا کرے جس کا مظاہرہ ہمارے عوام نے 1956 کی جنگ کے دوران کیا تھا. گورنر بلوچستان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر آئندہ بھی کبھی کسی نے ہمارے ملک کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ملکر اس کا بھرپور جواب دیں گے. آئیے ہم سب مل جل کر اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر ملک و قوم کی سالمیت اور تعمیر وترقی کیلئے مشترک شعوری کاوشیں کریں.
Comments are closed.