کوئٹہ 5 ستمبر۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی یقین دہانی پر کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ پر ایئرپورٹ روڈ پر لواحقین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی سے مظاہرین کے مذاکرات کامیاب ہونے پر احتجاج ختم اورروڈ کھول دیا گیا نگران صوبائی نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت جاں بحق نوجوان کے لواحقین کو معاوضہ دیگی انہوں نے مظاہرین کی کمیٹی کو انکے مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی کرائی نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کلکٹر کسٹم سے بھی ملاقات کی اور ان سے صورتحال پر تفیصلی تبادلہ کیا۔
Comments are closed.