ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ(ر) سعد بن اسد نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ(ر) سعد بن اسد نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے اس سلسلے میں سیکڑوں کارکنان مشترکہ جدوجہد کر رہے ہیں انہی کی محنت اور لگن کی بدولت آج ہم پولیو سے پاک معاشرے کی جانب گامزن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ اور دیگر افسران بھی موجود تھے،اجلاس میں نے مزید کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے منفی پروپیگنڈہ کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ شہر میں سیوریج سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں کے نتائج میں بھی پولیو وائرس نہیں پایا گیا ہے جو کہ اس بیماری کے خاتمے کے سلسلے میں بہت اچھی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ تاہم پولیو کے مکمل خاتمے کے بغیر اس کے دوبارہ ابھر آنے کا خطرہ ہمیشہ منڈلاتا رہتا ہے۔اس لیے اس بیماری کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انکاری والدین پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے اور انہیں پولیو پلانے پر قائل کیا جائے۔پولیو مہم میں دور دراز علاقوں اور احساس یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو پولیو مہم کی مجموعی صورتحال اور اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفننگ دی گئی۔

Daily Askar

Comments are closed.