* ملک کو درپیش غذائی مسائل کے حل کیلئے پاکستان سب نیشنل فوڈ سسٹم ڈیش بورڈ کو مضبوط بنانا ہو گا‘ کپٹن (ر) محمد محمود

اسلام آباد: (شعبہ تعلقات عامہ) وفاقی سیکرٹری برائے وزات غذائی تحفظ خوراک و تحقیق، کپٹن (ر) محمد محمود نے غذائی تحفظ کیلئے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے تیار کردہ سب نیشنل فوڈ سسٹم ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجراءکیا، افتتاحی تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، ترقیاتی شراکتی اداروں کے سربرہان بشمول FAO، WFP، ، IFAD، CABI، ADB، CIMMYT، دیگر بین الاقوامی تنظیموں ، میڈیا ورکرز اور زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی۔ پی اے آر سی کی جانب سے شروع کیا گیا یہ ڈیش بورڈ FAO، WFP، IFAD، جان ہاپکن یونیورسٹی ، کولمبیا کلائمٹ سکول ایٹ کولمبیا یونیورٹی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس میں گلوبل الائینس فار امپرووڈ نیوٹریشن (GAIN)پاکستان کا کلیدی کردار ہے۔
وفاقی سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد محمود نے پاکستان ایگری کلچر ریسرچ کونسل کی جانب سے غذائی تحفظ کیلئے مختلف بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تیار سب نیشنل فوڈ سسٹم ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا۔ وفاقی سیکرٹری نے ڈیش بورڈ کے مختلف سیکشنز کو سراہتے ہوئے اس کی تیاری میں کردار ادا کرنے والوں کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے زرعی سائنسدانوں کو تاکید کی کہ وہ اسے پائیدار بنیادوں پر برقرار رکھیں اور دستیاب اعداد و شمار سے بامعنی نتائج اخذ کریں۔ وفاقی سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے سائنسدان اس ڈیش بورڈ کے اعدد و شمار کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی غذائی نظام میں مزید بہتری لائیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، ڈاکٹر غلام محمد علی نے پاکستان میں غذائی نظام کو بہتر بنانے میں پی اے آر سی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سب نیشنل فوڈ سسٹم ڈیش بورڈ کی تیاری اور فروغ میں تمام شراکت داروں بالخصوص GAIN، FAOاور WFPکے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر GAIN، FAO، IFADاور WFPکے پاکستان میں سربراہان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ ڈیش بورڈ میں مزید بہتری لانے کیلئے پی اے آر سی سے تکنیکی اور مالی تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ڈیش بورڈ کو مزید مضبوط اور کارگر بنانے کیلئے ادارہ درکار اعدادوشمار فراہم کرے گا۔
ممبر انچارج، سوشل سائنسز پی اے آر سی ڈاکٹر غلام صادق آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈیش بورڈ کو ہر پہلو سے ترقی یافتہ ممالک کے معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔ تقریب میں سرکاری، تعلیمی ، تحقیقی ، سول سوسائٹی تنظیموں اور ترقیاتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مختلف اداروں کے نمائندگان کی جانب سے پاکستان سب نیشنل فوڈ سسٹم ڈیش بورڈ کے اجراءکو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ڈیش بورڈ سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار ملکی، صوبائی اور مقامی سطح پر فوڈ سسٹم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وفاقی حکومت اور ترقیاتی شراکت داروں کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ ڈیش بورڈ کے ڈیٹا کو اہم فیصلوں اور پالیسی سازی کے لیے استعمال میں لاتے ہوئے پاکستان کے فوڈ سسٹم میں تبدیلی لائیں گے۔ پاکستان سب نیشنل فوڈ سسٹم ڈیش بورڈ مستقبل میں ایکشن پلان منصوبہ سازی اور خوراک کے نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا جس سے ملک میں اقتصادی اور موسمیاتی وجوہات کی بناءپر بھوک و ا فلاس کے خدشات سے نمٹنے کے لیے پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔

Daily Askar

Comments are closed.