: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجمند تاتیل اوگلو کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب منگل کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت نے ترک بحریہ کے کمانڈر کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا ۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس میں پاکستان اور ترک بحری افواج کے اعلیٰ افسران اور ایوان صدر کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
Comments are closed.