کراچی(پریس ریلیز تاریخ 2023-09-05)مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں درج جھوٹے کیس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کلفٹن کراچی میں پیش کیا گیا عدالت نے ایک روزہ مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی و پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا پی ٹی آئی سندھ کی جانب چھ ستمبر سندھ کے شہروں میں بھرپور طریقے سے منایا جائے گا چھ ستمبر کی رات شہداء کو سلام پیش کرنے کے لئے سندھ بھر میں آج رات شمعیں روشن کی جائیں گی،چھ ستمبر کے دن شہداء کی قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی جائے گی،شہداء اور غازیوں کے ورثا سے ملاقاتیں کر کے پاکستان پرچم کے ساتھ انہیں سلام پیش کیا جائے، فوج بھی ہماری ہے ادارے بھی ہمارے جس ملک کی فوج مضبوط ہوتی وہ ملک مضبوط ہوتا ہے انڈیا و دیگر ممالک یہ نہ سمجھیں کہ ہماری کوئی لڑائی ہے ہم ایک قوم ہیں، ہم پر سارے بنائے گئے کیسز سیاسی ہیں ہمارے حوصلے بلند ہیں کیسوں کا سامنا کریں گے، ہتھکڑیاں زیور سمجتے ہیں قوم کی جنگ لڑ رہی ہیں، اندھیری رات کے بعد اجالا ہوتا ہے اندھیری رات ختم ہونے والی ہے، ہمارے چیئرمین عمران قوم کی جنگ لڑتے ہوئے جیل میں گئے ہیں پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کا واضح پیغام ہے کہ فوج ہماری ہے۔ ہمارے چیئرمین محب وطن ہیں چھ ستمبر بھرپور طریقے سے منائیں گے یہ خان صاحب کا ہی مشن ہے 2021 میں بھی ہم نے یوم دفاع بھرپور طریقے سے منایا تھا سندھ کے تمام شہداء کی قبروں پر جاکر انہیں سلام پیش کیا تھا۔ چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے دن شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے
Comments are closed.