یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے چمن پاک افغان سرحد کے قریب کلی میردل کلی زقوم میں پاک فوج کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ

چمن۔ سردار خوندئی سے
یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے چمن پاک افغان سرحد کے قریب کلی میردل کلی زقوم میں پاک فوج کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں غریب نادار مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا اور ان کو ادویات دی گئی
یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے چمن کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے کلی حاجی میردل کلی حاجی ذقوم میں پاک فوج کے مقیم یونٹ اور نیشنل ورکشاپ بلوچستان NWB کے نمائندے محمد علی اچکزئی کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں دور دراز علاقوں سے سے بھی بڑی تعداد میں آئے ہوئے مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا اور ان کو ادویات فرائم کی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ میں قبائلی روایات کے مطابق مریض خواتین کا علاج لیڈی ڈاکٹر نے کیا۔ لیڈی ڈاکٹرز اور مختلف ماہرین امراض نے فری میڈیکل کیمپ میں 3500 سے زائد مریضوں بشمول عورتوں اور بچوں کا طبی معائنہ کیاگیا ۔ فری میڈیکل کیمپ میں آئے ہوئے مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو اعلیٰ طبی سہولیات کی فراہمی ہے جس سے ہزاروں مریض مستفید ہوئے۔ یہ میڈیکل کیمپس چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر بلوچستان کی غریب آبادی کو اعلیٰ طبی سہولیات مہیا کرنے کے پروگرام کے تحت منعقد کئے جاتے ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.