مسلم باغ05اکتوبر:-آج اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ عبدالرازق کی زیر صدارت ڈائنامائٹس کی قیمتیں بڑھانے کے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں سردار محمد اصف خان چیئرمین میونسپل کمیٹی،سابق ایم پی اے مولوی نورالله،الله صاحب صدر انجمن تاجران مسلم باغ حاجی محمد عارف کاکڑ ،کرم پلانٹ نمائندہ ٹھیکیدار عبدالرؤف سرگڑھ، واش کروم پلانٹ سردار تماس خان ، کرومائیٹ ٹھیکدار یونین حاجی عبدالجبار، مولوی احسان اللہ سربراہ کمیٹی نسی بازار ، ٹاؤن کونسلر مولوی کلیم الله، سعداللہ راحت زئی ،حاجی تاج محمد نسی یونین ، میگزین ڈائنامائٹ مالکان ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں میگزین مالکان کی جانب کی جانب سے ڈائنامائٹس کی بڑھائی گئی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سردار محمد اصف خان سرگڑھ چیئرمین مونسپل کمیٹی نے انجمن تاجران مسلم باغ کے صدر محمد عارف کاکڑ، واش کروم پلانٹ سردار تماس خان،ٹھیکدار عبدالرؤف سرگڑھ ، حاجی تاج محمد نسی یونین اور حاجی عبدالجبار پر مشتمل ضلعی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی۔یہ کمیٹی تمام میگزین والوں سے ڈائنامائٹس کی قیمتوں کے حوالے سے مذاکرات کریگی۔اور کمیٹی کو ڈائنامائٹس کی قیمتیں فکس کرنے کا اختیار بھی دیا گیا۔ اور باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے ڈائنامائٹس کے قیمتیں طے کریگی۔
Comments are closed.