موسی خیل 05اکتوبر:-موسیٰ خیل۔ محکمہ ماحولیات و ماحولیاتی تبدیلی کے سکیرٹری اورڈائریکٹر جنرل بلوچستان کے ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالقداد کے زیر نگرانی موسیٰ خیل کے انسپکٹر ماحولیات عیدا خان اور دیگر نےماحولیات کی بہتری اور آلودگی کے خاتمے کیلئے کلنیکل لیبارٹریوں پرائیویٹ ھسپتالوں ۔کلنکوں اور میڈیکل سٹوروں کا معائینہ کیا ٹیم نے شہر میں قائم ھسپتالوں لیبارٹریوں۔میڈیکل سٹوروں کے مالکان اور زمداران سے بات چیت بھی کیا ان کو ہدایت کی کہ سرنج آلودہ کاٹن ۔خون آلود پلسٹر۔و ڈسٹر۔اور زائدو المعیاد ادویات اور زندہ جان پر بری اثر کرنے والے چیزوں کو تلف کریں شیراء عام چوکوں نالیوں اور اوپن کوڑی داموں کے بجائیں ان چیزوں کو تلف کرکے جلایا جائے یا زمین میں دفن کرکے ماحول دوست فکر اپنائیں۔ انہوں نے سکیرٹری ماحولیات ۔ڈی۔جی ماحولیات کا سخت انسٹکشن سے بھی آگاہ کیا کہ آئیندہ ان چیزوں کو برداشت نہیں کریں گے شہری وہ ہمیت کریں جس سے ماحول دوست معاشرتی ماحول پروان چڑھتے ہیں صفائ ستھرائی ماحول کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ صفائ سنت نبوی ہیں عوام صفائ کے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
اس حوالے سےاسسٹنٹ ڈائریکٹر خالقداد مندوخیل نے میڈیا کو بتایا کہ ماحولیات کی بہتری کے لئے محکمہ ماحولیات بلوچستان کے سکیرٹری اور ڈی جی کے ہدایت کے روشنی میں
کلنکوں ۔لیبارٹریوں ۔میڈیکل سٹوروں کے علاوہ عام عوام کوبھی ماحولیات سے متعلق شعور و آگاہی دی جارہے ہیں کیونکہ اس وقت موسمی تبدیلی کے حوالے سے بہت چیلنجز کا سامنا ہے ان چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ شہریوں کے صفائ وستھرائ ہے عوام کا سوچ صفائ کے طرف راغب کرنے کیلئے آگاہی مہم کی ضرورت ہے اس سلسلے میں ہمارے پاس میڈیا واحد ذریعہ ہے جو عوام کو ماحولیات سے باخبر کرنے کیلئے شعور و آگاہی دے سکیں انہوں نے کہاکہ ژوب اور موسیٰ خیل میں ماحولیات کی بہتری اور آلودگی کے خاتمے کے لئے یہ مہم شروع کیا انہوں نے موسیٰ خیل ملازمین کے ہمت کو سراپا اور کہاکہ انہوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا جس پر ہم ان کو اپریشٹ کرتے ہیں اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس کار خیر میں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔
اس موقع پر موسیٰ خیل کے سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالقداد ۔خیر محمد ایسوٹ ۔عیدا خان اور دیگر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے ماحولیات کے محکمے کا چارج سنبھالا ہے موسیٰ خیل میں ماحولیات کی بہتری اور خاص کر آج کے مہم سے ثابت کیا کہ ماحولیات انسانوں کی صحت کی بہتری کیلئے ایک نمونہ ہے جس پر ہم سب نے عمل کرنا ہے
ماحولیات ملازمین کے ٹیم نے شہر کی اکثر ھسپتالوں ۔لیبارٹریوں اور میڈیکل سٹوروں کا دورہ کیا ۔
Comments are closed.