ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ کی زیر صدارت محکمہ صحت میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

لورالائی 05اکتوبر:-ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ کی زیر صدارت محکمہ صحت میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بوہیر دشتی، ایکسین بی اینڈ آر بلڈنگ داود خان,پرنسپل لورالائی میڈیکل کالج محمد سلیم موسی خیل،چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی عزیز پٹھان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ملک امان کدیزی، ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر علی احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر محمد فہیم اتمانخیل و دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آر بلڈنگ داود خان نے ٹیچنگ ہسپتال لورالا ئی اور بے نظیر ہسپتال میں 5کڑور روپے کی لاگت سے زیر تعمیر آئی سی یو ,گائنی وارڈ اور دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ نے اس موقع ہدایت کی کہ محکمہ ہیلتھ کے آفیسران تمام ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں اور ٹھیکیدار کو پابند کریں کہ وہ غیر معیاری کام نہ کرے اور میٹریل بھی اچھا استعمال کرے ورنہ اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔
ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ نے کہا کہ ٹیچنگ اسپتال لورالائی کے ساتھ ساتھ تمام بی ایچ یوز کے ملازمین کو اپنے اپنے متعلقہ جائے تعیناتی پر پاپندی کے ساتھ حاضر رہنا پڑیگا اور انکی غیر حاضری غیر قانونی اپنے محکمہ کے قواعد وضوابط کی قطعی خلاف ورزی سمجھی جائے گی اور جو ملازمین اپنے خدمات سر انجام نہیں دینگے ان کے تنخواہیں بند کر کے انھیں ڈیوٹی سے برخاست کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم بلوچ نے ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس میں تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ایمبولینس سروس کو بھی فعال کریں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑ ے۔

Daily Askar

Comments are closed.