کمشنر نصیرآباد ڈویژن طارق قمر بلوچ نے ڈویژنل ہیڈ کوآرٹر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کا اچانک دورہ کیا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا کمشنر نے آپریشن تھیٹر۔ٹی بی وارڈ۔جنرل وارڈ ای پی آئی سینٹر میل وارڈ لیبارٹری ڈینٹل وارڈ چلڈرن وارڈ فیمل وارڈ ایم ایس ایف وارڈ بچوں کا نرسری وارڈ اور ٹراما سنٹر کا جائزہ لیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر علی اکبر کھوسہ نے انہیں عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات ادویات کی کمی اور دیگر درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی دورے کے موقع پر کمشنر نے وارڈز میں کام کرنے والے ڈاکٹر عبد القدیر ابڑو۔ڈاکٹر عبدالوحید مستوئی سمیت دیگر ڈاکٹر سے بھی ملاقات کی اور نصیرآباد میں مختلف امراض کے حوالے سے معلومات حاصل کیں کمشنر نصیرآباد ڈویژن طارق قمر بلوچ نے ڈاکٹرز سے مخاطب ہو کر کہاکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین انداز میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں ڈاکٹرز عوام کے مسیحا ہوتے ہیں اس لیے ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہے کہ وہ طبی سہولیات کی فراہمی میں تمام رکاوٹیں ختم کریں اور عوام کو ان کی دہلیز پرطبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ڈویژنل انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی بھی کرے گی ہم سب پر ذمہ داری عائد کر دی گئی ہے کہ ہم عوام کی بے لوث خدمت کر کے اپنا فریضہ سرانجام دیں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ملازمین کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا محکموں میں لگی دیمک کے صفایہ کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں اس لیے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں بہتر انداز میں عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو کہ خوش آئند اقدام ہے محدود وسائل میں رہ کر بھی عوام کی بہتر انداز میں خدمت کی جا سکتی ہے کمشنر طارق قمر بلوچ نے ایم ایس سول ہسپتال کو ہدایات دیں کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں۔
Comments are closed.