سبی 05 اکتوبر:- اسسٹنٹ کمشنر سبی جار اللہ کاکڑ نے آج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو کیش رقم تقسیم کرنے کے سینٹر کا معائینہ کیا جہاں کثیر تعداد میں خواتین موجود تھیں اور پولیس / لیویز کی لیڈی کانسٹیبل بھی موجود تھیں اسسٹنٹ کمشنر سبی نے بینک کی طرف سے مقرر کئےگئے فرنچائز کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ خواتین کا احترام کرتےہوئے طریقہ کا ر کو مزید آسان کریں اور گرمی کے باعث سہولتیں پنکھےٹھنڈا پانی کا انتظام کریں اس ہدایت پر فوری طور پر پنکھے اور ٹھنڈے پانی کی سہولت اسسٹنٹ کمشنر سبی نے اپنی نگرانی میں مہیا کروائی اور سختی سے تنبیہ کی کہ خواتین کو پوری رقم جاری کریں اور کسی سے کوئی کٹوتی نہ کریں اگرکسی کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف ضابطہ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Comments are closed.