پشین05اکتوبر:- ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ خواتین کو تعلیم جیسی زیور سے آراستہ کئے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ، پائیدار ترقی کیلئے معاشرے کے ہر فرد کیلئے تعلیم نہایت اہم ہے روشن مستقبل کے لئے والدین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب ،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی، ڈگری گرلز کالج اور بوائز ڈگری کالج پشین کے دورے کے موقع پر پروفیسرز ، لیکچرز، طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کو متعلقہ یونیورسٹیز کے پرنسپلز نے مختلف بلاکس کا دورہ کروایا اور کالج میں تعلیمی سرگرمیوں سمیت دیگر انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ، ڈپٹی کمشنر پشین جمیل احمد بلوچ نے کلاسز میں جا کر طلباء و طالبات سے تعلیمی امور پر گفتگو کی انہوں نے کوالٹی آف ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے اور طلباء وطالبات کو مزید سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اساتذہ ہمارا اثاثہ ہیں جو ہماری نسل کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ دل لگا کر محنت کریں اور جدید تقاضوں کے مطابق طلباء اور طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور خود اعتمادی کے ساتھ اپنے مشن کو جاری رکھیں۔ حکومت معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے جبکہ ضلعی سطح پر بھی تمام اداروں سے زیادہ توجہ محکمہ ایجوکیشن پر ہے کیونکہ اسی شعبہ سے ہماری آئندہ نسل کا مستقبل وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں مسجد مکتب سے لیکر ہائی سکولز کالجز اور یونیورسٹی تک تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو سہولیات پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اساتذہ کرام خود کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے طلباءو طالبات کو تعلیم فراہم کریں اور ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں سے وابستہ اساتذہ کو جو مراعات حاصل ہیں نجی اداروں کے اساتذہ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے انہوں نے طلبہ و طلبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کے لئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اور انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ حالانکہ آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے ایٹمی ترقی کا دور ہے سائنس اور صنعتی ترقی کا دور ہے مگر اسکولوں میں بنیادی عصری تعلیم ،ٹیکنیکل تعلیم،انجینئرنگ ،وکالت ،ڈاکٹری اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے یونورسٹی اور کالج کے سٹاف سے بھی میٹنگ کی۔
Comments are closed.