نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کانگو وائرس سے شہید ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جان کے خاندان سے اظہار تعزیت و افسوس

2

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کانگو وائرس سے شہید ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جان کے خاندان سے اظہار تعزیت و افسوس

فرائض کی ادائیگی کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جان آغا خان اسپتال کراچی میں زیر علاج تھے، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان

شہید ڈاکٹر شکراللہ جان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، میر علی مردان خان ڈومکی

گزشتہ روز ائیر ایمبولینس کے ذریعے تین ڈاکٹرز ، ایک کنسلٹنٹ ، ایک اسٹاف نرس اور دو پیرا میڈیکل اسٹاف کو کراچی منتقل کیا گیا تھا ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان

وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز اور معاون طبی عملے کا علاج حکومت بلوچستان کے اخراجات پر آغا خان اسپتال کراچی میں جاری ہے ، نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی

وائرس رپورٹ ہوتے ہی سول اسپتال اور دیگر طبی اداروں کے لئے ایس او پیز جاری کردئیے گئے تھے ، نگران وزیر اعلیٰ

وائرس سے متاثرہ مشتبہ تمام افراد کے لئے کوئٹہ میں خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی

Web Desk

Comments are closed.