وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کوئٹہ میں کانگووائرس کے باعث نوجوان ڈاکٹر شکراللہ کے جابحق ہونے پر اظہار افسوس

3

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کوئٹہ میں کانگووائرس کے باعث نوجوان ڈاکٹر شکراللہ کے جابحق ہونے پر اظہار افسوس
کانگو وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز کو سلیوٹ کرتا ہوں، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز پر قوم کو فخر ہے۔ محسن نقوی
لاہور5نومبر: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کوئٹہ میں کانگو وائرس کے باعث نوجوان ڈاکٹر شکر اللہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاں بحق ڈاکٹر شکر اللہ کے خاندا ن سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شکر اللہ کے کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے۔ڈاکٹر شکر اللہ نے اپنی جان دے کر دکھی انسانیت کی خدمت کی مثال قائم کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کانگو وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز کو سلیوٹ کرتا ہوں۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز پر قوم کو فخر ہے۔

Web Desk

Comments are closed.