کوئٹہ: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ڈاکٹر شکراللہ جان کی شہادت انتہائی افسوسناک اورڈاکٹرز کمیونٹی کے لیے ناقبل تلافی نقصان ہے

کوئٹہ: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ڈاکٹر شکراللہ جان کی شہادت انتہائی افسوسناک اورڈاکٹرز کمیونٹی کے لیے ناقبل تلافی نقصان ہے۔فوری طور پر سرکاری سطع پر شہید ڈیکلیئر کیا جائے۔ پی ایم اے بلوچستان کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کا علاج کرتے ہوئیشہید ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جان کی اہل خانہ سے ان کے غم میں برابر کے شریک اور شہیدکے بلند درجات کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا گوہ ہے۔ کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کا علاج کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جان کی شہادت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران ڈاکٹر وں کی جانوں کی قربانی کی واضع مثال ہے۔ محکمہ صحت کے جانباز اور باصلاحیت ڈاکٹروں نے ہر قسم کے وبائی امراض اور ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے۔ تمام اقسام کے جان لیوا وائرل امراض بشمول کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کا ڈیوٹی پر موجود طبعی عملے کو فوری طور پر پتہ نہیں چلتا جسکی وجہ سے اکثر اس قسم کے افسوسناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔ پی ایم اے بلوچستان ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر مامور تمام طبعی عملے کواحتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی درخواست و تاکیدکرتی ہے خصوصاً رات کیشفٹ پر مامور عملے کو۔ پی ایم اے بلوچستان عوام کو بھی کانگو وائرس سے بچاو کیاحتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے اور طبعی عملے سے تعاون کی درخواست کرتی ہے تاکہ عوام کی مدد سے اس جان لیوا خطرناک مرض پر قابو پاکر شکست دے سکیں۔ پی ایم اے بلوچستان عوام سے درخواست کرتی ہے کہ کسی بھی غیر ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے مریضوں کے ساتھ ہسپتال آتے ہوئے کم ازکم افراد تشریف لائیں اورمحکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل دراآمدکریں۔ پی ایم اے بلوچستان نے حالیہ تعینات شدہ سیکرٹری محکمہ صحت کی ہسپتال میں متاثرہ ڈاکٹروں کی عیادت کے لیے فوری پونچھنیاور تمام طر اقدامات کی بذات خودنگرانی کرنیاور حکومت بلوچستان کے روز اول کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھانے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔پی ایم اے بلوچستان سیکرٹری محکمہ صحت کی متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایر ایمبولینس اور ایمبولینسز کے ذریعے بہتر علاج و معالجے کے لیے کراچی روانہ کرنے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سندھ گورنمنٹ اور آغا خان ہسپتال کراچی کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پی ایم اے بلوچستان سیکرٹری محکمہ صحت، نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت اور وزیر اعلء نگران حکومت بلوچستان کو کانگو وائرس کے موجودہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔پی ایم اے بلوچستان نگران حکومت سے متاثرہ طبعی عملے کے علاج و معالجے کے لئے مزید درکار ہر ممکنہ اقدامات بروقت کرنے کی درخواست بھی کرتی ہے۔پی ایم اے بلوچستان نگران صوبائی حکومت سے فرائض کی ادائیگی کے دوران وائرس کا شکار اور شہید ہونے والے ڈاکٹر شکراللہ جان کو فوری طور پر شہید ڈیکلیئر کیا جائے اور ان کے اہل خانہ کے لیے فوری مالی امداد کا اعلان کرنے کی درخواست کرتی ہے۔

Web Desk

Comments are closed.