احتیاط برتیں، یہ جان لیوا ہو سکتا ہے
یاد رکھیئے کہ مین کا نگو ہیمرجک بخار چیچڑی یا پسو کے کاٹنے سے پھیلتا ہے جس نے متاثرہ مویشی ( گائے، بکری، بھیڑ، اونٹ ، دنبہ ) سے چپک کر اس کا خون چو ساہو۔ اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ مویشی کی قربانی کے دوران یا بعد میں اس کے خون یا گوشت کو ہاتھ لگانے سے یا متاثرہ شخص کے خون، سیال مادہ، عضو یا جسم کے کسی بھی حصہ سے نکلنے والے مواد سے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ متاثرہ مویشی کا گوشت بناتے اور دھوتے ہوئے دستانوں کا استعمال ضرور کریں۔ متاثرہ مویشی کا گوشت کھایا جا سکتا ہے تاہم اچھی طرح پکانے کے بعد۔
کانگو وائرس سے کسی کو خطرہ ہے ؟
متاثرہ شخص کی قربت،
جو شخص مویشیوں کو چھوتے ہوں
مویشیوں کے ساتھ کام کرنے والے لوگ
کانگو وائرس سے کیسے بچا جائے؟
مویشی کو خریدتے ہوئے یا خیال رکھتے ہوئے
ہلکے رنگ کے پوری تنگ پوری آستینوں اور آگے سے بند کپڑے اور جوتے موزوں کے ساتھ پہنیں
واقع حشرات جس میں DEET شامل ہوں جسم کے کھلے حصوں پر لگائیں
گھر آنے کے فوری بعد اپنے جسم کا چیچڑیوں کے لیے معائنہ کریں اور فوراً نہائیں
زبح کرنے کے دوران
اپنے منہ اور ناک کو ماسک سے ڈھانک کے رکھیں
جانور کو زبح کرتے وقت دستانوں کا استعمال کریں
دستانے اتارتے ہی فوری طور پر دھوئیں
اگر آپ کے ہاتھوں اور داستانوں پر خون لگا ہے تو اپنی آنکھوں یا ناک کو مت رگڑیں یا چھوئیں
اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے یا الکوحل رب سے صاف کریں
جانوروں کی کھال کو پلاسٹک کی شیٹ سے ڈھانپ کر علیحدہ رکھیں
جانور کے فضلاء ، خون یا پانی کو سڑک پر نہ بہائیں
متاثرہ شخص کو چھونے سے گریز کریں
چیچڑیوں کو کیسے ہٹائیں؟
چیچڑی کو چمٹی، کپڑے یاٹشو کی مدد سے جلد کے بہت قریب رکھتے ہوئے پکڑیں ،
چچڑی کی کاٹی ہوئی جگہ اور ہاتھوں کو اچھی طرح صابن اور پانی سے دھوئیں
کاٹی ہوئی جگہ پر جراثیم کش دوا لگائیں
چیچڑیوں کو خالی ہاتھوں سے نہ چھوئیں نہ ہی ماچس سے جلائیں
معالج کے پاس کب جائیں ؟
اچانک سے تیز بخار ہونے کی صورت میں
پٹھوں ، کمر یا سر میں درد ہونے کی صورت میں
قے ہونے کی صورت میں
جسم میں شدید نیل پڑنے اور ناک سے خون بہنے کی صورت میں
چیچڑیوں کے کاٹنے علامات 1 سے 3 دن میں ظاہر ہوں گی
متاثرہ جانور یا انسان کے خون سے متاثر ہونے کی صورت میں سے علامات 5 سے 7 دن میں ظاہر ہوں گی
Comments are closed.