قلات:- ضلعی ناظم صحت قلات ڈاکٹر محمد نسیم لانگو نے حالیہ کوئٹہ میں کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اور محکمہ صحت بلوچستان کے احکامات پر ضلع قلات کے لئیے کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا ہے انہوں نے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں بی ایچ یوز آر ایچ سیز اور سول ڈسپنسریز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم لانگو نیمحکمہ صحت بلوچستان کے احکامات کو فوری نافذ عمل کرنے کے لئیے ریپڈ رسپونس ٹیم کو الرٹ کردیا ہے۔ انہوں نے VPD کے ضلعی کو آرڈینیٹر، ڈپٹی ڈی ایچ او قلات سرولنس آفیسر، ڈسٹرکٹ سرولنس آفسیر ڈبلیو ایچ اوقلات، ایم اینڈ ای آفیسر ضلع قلات ڈی ایس ایم آفیسر پی پی ایچ آئی ضلع قلات اور ڈی ایس وی قلات پر مشتمل ریپڈ ریسپانس ٹیم جس کو نوٹی فائی کیا گیا ہے اسے Active کردیا گیا ہے ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر محمد نسیم لانگو نے قلات کے عوام اور صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے محکمہ صحت کے عملے سے مکمل تعاون کریں۔
Comments are closed.