صدر عارف علوی کا واپڈا کو خصوصی شخص کی ویلفیئر گرانٹ بحال کرنے کا حکم 

06-01-2024

ایوانِ صدر

پریس ونگ

٭٭٭

 

صدر عارف علوی کا واپڈا کو خصوصی شخص کی ویلفیئر گرانٹ بحال کرنے کا حکم

 

واپڈا ریٹائرڈ ملازم کے معذوری کے حامل بچے کو ویلفیئر گرانٹ بند ہونے کی تاریخ سے فوری طور پر ادائیگی کرے ، صدر مملکت

 

واپڈا اہلکاروں نے غیر منصفانہ طور پر حامل ِمعذوری فرد کی ماہانہ گرانٹ بند کی ، صدر مملکت

 

معذوری کے حامل شخص کی گرانٹ روکنے کا فیصلہ کس نے اور کیوں کیا؟ تحقیقات ہونی چاہیے، صدر مملکت

 

قانونی طور پر جاری کردہ تاحیات گرانٹ بند کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے، صدر مملکت

 

صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف سید نور علی زیدی (شکایت کنندہ) کی اپیل منظور کر لی

 

ملوث اہلکاروں نے ریٹائرڈ ملازم کے خاندان ہی نہیں بلکہ واپڈا کیلئے بھی شرمناک صورتحال پیدا کی، صدر مملکت

 

میڈیکل بورڈ نے معذور ی کے حامل فرد کو تاحیات ناقابل ِ ملازمت قرار دیا ، صدر مملکت

 

واپڈا کو حاملِ معذوری فرد کی تربیت کیلئے وزارت ِانسانی حقوق سے رابطہ کرنا چاہیے، صدر مملکت

 

وزارت ِ انسانی حقوق خصوصی افراد کو 50 سے زائد ہنرسکھانے ، آجروں سے منسلک کرنے کے پروگرام کی حامل ہے ، صدر مملکت

 

ایسے معاملات میں خصوصی افراد کی رہنمائی کرنا واپڈا جیسے اداروں کی ذمہ داری ہے ، صدر مملکت

 

واپڈا جیسے اداروں کو خصوصی افراد کے معاملے میں سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہے، صدر مملکت

 

واپڈا کو ایسے معاملات میں خصوصی افراد کو روزگار کے قابل بنانا چاہیے ، صدر مملکت

 

شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب کو درخواست دائر کی تھی کہ وہ ریٹائرڈ ملازم کا معذوری کا حامل بچہ ہے، تفصیلات

 

میڈیکل بورڈ نے تاحیات ناقابل ِ ملازمت قرار دے کر قواعد کے تحت واپڈا ویلفیئر فنڈ کیلئے سفارش کی ، شکایت کنندہ

 

21 سال کی عمر تک باقاعدگی سے گرانٹ ملتی رہی، بعد میں واپڈا نے نام ریکارڈ سے نکال دیا، شکایت کنندہ

 

وفاقی محتسب نے واپڈا کے حق میں حکم جاری کیا ، واپڈا نے بدانتظامی نہیں کی ، تفصیلات

 

شکایت کنندہ کی عمر 30 سال ، مفت طبی سہولت اور گرانٹ کا حقدار نہیں ، محتسب

 

شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب کے حکم کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی

 

محتسب نے شکایت کنندہ کے گرانٹ کے حقدار ہونے کے چند اہم حقائق نظرانداز کیے، صدر مملکت

 

شکایت کنندہ کو واپڈا میڈیکل بورڈ نے 1996 میں “پیدائشی گونگا ،بہرا” قرار دیا، صدر مملکت

 

شکایت کنندہ کو “تاحیات ناقابل ِملازمت ” اور “مکمل طور پر والدین کے زیرِکفیل” قرار دیا گیا، صدر مملکت

 

ویلفیئر فنڈ کی منیجنگ کمیٹی نے 1996ء میں شکایت کنندہ کیلئے تاحیات فلاحی گرانٹ کی منظوری دی ، صدر مملکت

 

نادرا نے بھی شکایت کنندہ کو شناختی کارڈ پر “تاحیات معذور شخص” ظاہر کیا، صدر مملکت

 

شکایت کنندہ کو قانون کے مطابق ویلفیئر گرانٹ جاری کی گئی تھی ، صدر مملکت

 

فلاحی گرانٹ روکنے کا فیصلہ کس نے کیا اور کیوں ، تحقیقات ہونی چاہیے ، صدر مملکت

 

صدر مملکت نے حقائق کی روشنی میں وفاقی محتسب کے حکم کو مسترد کردیا

 

واپڈا فوراً فلاحی گرانٹ بند ہونے کی تاریخ سے گرانٹ بحال کرے، صدر مملکت

 

واپڈا ملوث اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرے ، 30 دن میں محتسب کو رپورٹ دے، حکم

 

٭٭٭

Daily Askar

Comments are closed.