آئی ایل ٹی 20سیزن 2کے لئے سپر سب اور وائلڈ کارڈ متعارف
انٹرنیشنل لیگ ٹی 20نے سیزن 2کے لیے سپر سب اور وائلڈ کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ ہر ٹیم کے پاس اننگز کا پہلا اوور مکمل ہونے کے بعد میچ کے کسی بھی مرحلے پر ایک کھلاڑی کو متبادل بنانے کا آپشن ہوگا، اگر ٹیم چاہے تو سپر سب کو دوسری اننگز کے آغاز سے ہی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
ہیڈ کوچ سپر سب کو چوتھے امپائر کے لیے نامزد کرے گا اور فیلڈ امپائراسکوررز سپر سب متعارف کرانے کے لئے اشارہ کرے گا۔سپرسب میچ کے آغاز کے بعد یا ایک اوور مکمل ہونے کے بعد یا کسی بلے باز کی صورت میں، وکٹ گرنے یا اوور کے دوران کسی بھی وقت ریٹائر ہونے والے بلے باز کی صورت میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
بائولنگ ٹیم وکٹ گرنے پر سپر سب کا استعمال بھی کرسکتی ہے لیکن اگر وکٹ درمیان میں گرگئی ہو تو سپر سب کو اس اوور میں بقیہ گیندیں پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہر فرنچائز کو اپنے اسکواڈ میں 22کھلاڑیوں کی اصل حد سے زیادہ دو اضافی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہے۔
یہ ایک آپشن ہے لازم نہیں۔وائلڈ کارڈ کھلاڑی سیزن کے دوران کسی بھی مرحلے آئی ایل ٹی 20میں آسکتے ہیں۔ وائلڈ کارڈ پلیئرز کی جگہ مزید متبادل یا وائلڈ کارڈ پلیئرز لانے کے اہل نہیں ہوں گے۔یواے ای کا سب سے بڑا ٹی 20 ٹورنامنٹ جمعہ 19جنوری کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس اور شارجہ واریئرز کے درمیان مقابلے کے ساتھ شروع ہوگا۔
Comments are closed.