جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار فرقان آصف بزدار نے شاپ ٹو شاپ ڈور ٹوڈور باقاعدہ دستک مہم کا آغاز کردیا
کوٹ ادو (رانا شاھد محمود خاں)تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب آتے ہی کوٹ ادو میں بھی سیاسی نمائندوں کی جانب سے کمپین کا آغاز کردیا گیا کوٹ ادو سے پی پی 278 جماعت اسلامی کے نامزد امید وار فرقان آصف بزدار نے شاپ ٹو شاپ ڈور ٹو ڈور باقاعدہ دستک مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم 2022 سے مسلسل کمپین کررہے ہیں اورانشاءاللہ 8 فروری تک ہماری کمپین ایسے ہی جاری رہے گی اور ان کا کہنا تھا کہ میں اپنا منشور شاپ ٹو شاپ اور ڈور ٹو ڈور اپنے حلقے میں پہنچاؤ گا اگر اللہ پاک نے موقع دیا تو اپنے حلقے کی حالت بدلے گے اور اس حلقے کو مثالی حلقہ بناۓ گے اور حلقے کی عوام سے گزارش کہ ترازو کا انتخاب کرے انشاءاللہ ہم اپنے حلقے عوام کے ساتھ ان کے مسائل میں ہر قدم پر برابر کھڑے ہونگے
Comments are closed.