*ڈیرہ غازی خان ریجن میں انٹیلی جنس آپریٹر ز سپیشل برانچ کی بھرتی کا عمل جاری

*ڈیرہ غازی خان ریجن میں انٹیلی جنس آپریٹر ز سپیشل برانچ کی بھرتی کا عمل جاری

 

۔ آر ی او(ر) سجاد حسن خان کی زیر نگرانی بھرتی کا پہلا مرحلہ دوڑ کا امتحان مکمل

 

، میرٹ کو ملحوظ خاطر میں لاکر صرف محنت اور قابلیت کی بنیاد پر ہی امیدواران کو بھرتی کیا جائے گا۔*

کوٹ ادو (رانا شاھد محمود خاں) تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر نگرانی ڈیرہ غازی خان ریجن میں انٹیلی جنس آپریٹرز سپیشل برانچ کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ بھرتی کے پہلا مرحلے میں ریجن کے چاروں اضلاع سے 4725 امیدواران کے لیے مورخہ 03 جنوری تا 05 جنوری تک دوڑ کا امتحان شیڈول تھا جس میں 3561 امیدواران شریک ہوئے جبکہ 809 امیدواران نےدوڑ کا امتحان پاس کیا ۔ بھرتی کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے آر پی او کی زیر نگرانی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔خالد محمود شاہ ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن، عظمت اللہ ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ، اظہار احمد ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سپیشل برانچ پر مشتعمل کمیٹی نے دوڑ کے امتحان کی مکمل نگرانی کی ۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے جبکہ ایمرجنسی میڈیکل سروس کی سہولت بھی موقع پر فراہم کی گئی۔ شفافیت کے عمل کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر مرحلہ کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی۔ اس موقع پر آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ امیدواران کی سہولیا ت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام تر اقدامات کیئے گئے ہیں ۔بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کےلئے تما م ترمراحل کی ویڈیو ریکارڈنگ اور مکمل مانیڑنگ کی جارہی ہے۔ صرف محنت اور قابلیت کی بنیاد پرمیرٹ پر پورااترنے والے امیدواران کو بھرتی کیا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان ریجن میں انٹیلی جنس آپریٹرز سپیشل برانچ کی بھرتی کے پہلے مرحلہ میں پاس ہونے والے 809 امیدواران کا مورخہ 14 جنوری بروز اتوار تحریری امتحان لیا جائے گا ۔

Daily Askar

Comments are closed.