2023 سال مظفرگڑھ پولیس کی ریکارڈ کامیابیاں، 856 کلو گرام چرس، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد

2023 سال مظفرگڑھ پولیس کی ریکارڈ کامیابیاں، 856 کلو گرام چرس، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد

 

، 25 ہزار 902 ملزمان سمیت 4589 مجرمان اشتہاری گرفتار کیئے گئے

 

، ریکارڈ 37 کروڑ روپے مال مسروقہ و نقدی برامد کی گئی،

 

کوٹ ادو (رانا شاھد محمود خاں)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوسید حسنین حیدر نے مظفرگڑھ پولیس کی2023 کی سالانہ کی کارکردگی جاری کر دی۔ پورے سال میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے منشیات فروشوں کےخلاف 1920 مقدمات درج کرکے ملزمان گرفتار کیے گئے۔ مقدمات کے نتیجے میں مظفرگڑھ پولیس نے2.5 کلوگرام سے زائد آئس، 854 کلوگرام چرس،17کلوگرام سے زائدہیروئین برآمدکی گئی۔ اسکے علاوہ 50697 لیٹرشراب اور 1155 بوتل ولائیتی شراب برآمد کرکے مزید 126 کلوگرام بھنگ اور 1.5 کلوگرام سے زائد افیون بھی برآمد کی گئی۔ گزشتہ سال میں مظفرگڑھ پولیس نے نا جائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشنز کر کے 986 مقدمات درج کر کے 95 کلاشنکوف،31 رائفلیں، 742 پسٹل،58 گن، 55 رپیٹر، 17 ریوالور،27 کاربین سمیت 6447 راوند برآمد کر لیے۔جوئے جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک رکھنے کےلیےمظفرگڑھ پولیس نے جواریوں کےخلاف کے 138 مقدمات درج کرکے ان سے 28لاکھ53ہزار روپے سے زائد ریکوری حاصل کی اور 599 جواریوں کو بھی گرفتار کیا۔سال 2023 میں مختلف مقدمات میں ٹوٹل 25902 ملزمان گرفتار کیے گئے اور مزید مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجہ میں مظفرگڑھ کے A۔کیٹگری کے 479، B-کیٹگری کے 4589 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے اور مظفرگڑھ کےA۔کیٹگری کے67 عدالتی مفرور اور B-کیٹگری کے 1654 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔اس کے علاوہ گینگز کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مظفرگڑھ پولیس نے26 گینگ کے 85 ممبران گرفتار کر کے 2 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد ریکوری برآمد کی گئی۔مظفرگڑھ پولیس نے گزشتہ سال 2023 میں ٹوٹل 20 کروڑ سے زائد نقدی رقم اور17 کروڑ روپے مالیت کا دیگر سامان مختلف مقدمات میں برآمد کر کے مدعیان مقدمات حوالے کیے ۔

اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا جائیگا۔

Daily Askar

Comments are closed.