منگورہ۔۔ الیکشن ٹریبونل نے سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کے شانگلہ پی کے 28 اور پی کے 30 کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ، پشاور ہائیکورٹ کی مینگورہ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افیسرز بشام اور الپوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا. اس سے قبل آر او بشام اور آراو الپوری نے سابق صوبائی وزیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے جسے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا گیا تھا گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر کے وکیل سہیل سلطان نے عدالت میں دلائل دیے اور استداء کی کہ درخواست گزار سابق صوبائی وزیر ہیں اور متعدد بار الیکشن لڑ چکے ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیۓ جائیں ۔ الیکشن ٹریبیونل کے جج جسٹس نعیم انور نے دلائل سننے کے بعد شوکت یوسفزئی کے کاغذات نامزدگی دونوں حلقوں پی کے 28 اور پی کے 30 سے درست قرار دے دۓ۔
Comments are closed.