سکرنڈ ( رپورٹ راج کماراوڈ)
پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما ایڈووکیٹ فہمیدہ کیریو کے گھر سے نامعلوم چوروں نے الماریوں کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور نقدی سمیت لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا، شام کو جب وہ گھر واپس آئیں تو الماریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ جس سے تقریباً ساڑھے تین تولے سونا اور 96 ہزار روپے غائب تھے۔انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل میرے بیٹے کی موٹر سائیکل بھی چوری ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک خاتون ہوں اور سماجی و فلاحی کاموں میں حصہ لیتی ہوں۔ اور میں ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے اپیل کرتا ہوں کہ نہ صرف چوری کی گاڑی مجھے دی جائے بلکہ چوروں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔
Comments are closed.