ممنوعہ چائنا سالٹ، غیر معیاری مصالحہ جات، چپس کی بڑی کھیپ برآمد، سینکڑوں کلوگرام مضر صحت گوشت بھی پکڑ کر تلف،بھاری جرمانے عائد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام
خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم ہے اور صوبہ بھر میں کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کر رہی ہے گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع مردان، ڈی آئی خان اور دیر اپر میں خوردونوش اشیاء سے وابستہ کاروباروں پر چھاپے مارے اور سینکڑوں کلوگرام مضر صحت گوشت اور چپس سمیت ممنوعہ چائنا سالٹ کی بڑی کھیپ برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیاا اس سلسلے میں ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم مردان نے خفیہ اطلاع ملنے پر مقام چوک میں گودام پر اچانک چھاپہ مارا اور انسپکشن کے دوران سات سو پچاس کلو گرام ممنوعہ چائنا سالٹ اور ایک سو پچاس کلو غیر معیاری مصالحہ جات پکڑ کر ضبط کیا اور مالک پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا،اسی طرح فوڈ سیفٹی ٹیم ڈی آئی خان نے بھی خفیہ اطلاع ملنے پر محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کے ہمراہ بھکر پل پر ناکہ لگا کر کاروائی کی اور ایک گاڑی سے مردہ ذبح شدہ بھینس کا چار سو کلو گرام سے زائد مضر صحت گوشت موقع پردھر لیا اور گوشت کو تلف کرتے ہوئے مالک کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔ مزید تفصیلات دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب اپر دیر میں بھی مختلف خوراک سے وابستہ کاروباروں کی انسپکشن کی گئی اور کاروائیوں میں دو سو پچاس کلو سے زائد مس لیبل اور غیر معیاری چپس برآمد کرتے ہوئے بحق سرکار ضبط کر لیے گئے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شفیع اللہ خان نے کامیاب کاروائیوں کو سراہا اور ھدایات جاری کیں کہ ڈسٹری بیوٹرز، انڈسٹری کے معائنوں پر خصوصی توجہ دی جائے ان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کسی رعایت کی مستحق نہیں اور بلا تفریق ایسے عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے انکا قلعہ قمع کیا جائے گا۔
Comments are closed.