گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا پشاور پریس کلب کا دورہ
گورنر نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشدعزیزملک، کابینہ اراکین اورگورننگ باڈی کو مبارکباد پیش کی۔
گورنر نے پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر اور کابینہ اراکین کو ہارپہنائے، مٹھائی پیش کی
دوبارہ ارشد عزیز ملک سمیت ان کے گروپ کو منتخب کروانا صحافیوں کا ان پر اعتماد کا اظہار ہے، گورنر
ملک و قوم کی ترقی میں جتنا کردار کسی بھی ادارے اور شعبے کا ہے صحافت اور صحافیوں کا کردار بھی اتنا ہی اہم رہا ہے، گورنر
پریس کلب کو ہمیشہ اپنا گھر اور صحافیوں کو اپنا بھائی سمجھا، قلم اور قلمکاروں کی قدر دل سے کرتا ہوں, گورنر
صحافی برادری کی مشکلات کے حل کے لیے مستقبل میں مل کر کام کرینگے، گورنر
منتخب کابینہ صحافتی اقدار کے فروغ کیلئے پہلے سے بھی زیادہ بہترین کردار ادا کریں گے، گورنر
گورنر کی عوامی انداز میں مبارکباد پر صدر پریس کلب اور کابینہ اراکین سمیت صحافتی برادری نے انکا شکریہ ادا کیا
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد غیر معمولی لوگ ہیں جو معاشرے میں باوقار مقام رکھتے ہیں
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد غیر معمولی لوگ ہیں جو معاشرے میں باوقار مقام رکھتے ہیں، ڈاکٹر کی تعلیم مکمل کرنیوالے نوجوان اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، مختلف اقسام کی بیماریوں کے خاتمہ کیلئے میڈیکل کے شعبہ میں نئی تحقیق و جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا انتہائی ضروری ہے، دنیا تیزی سے نت نئی تحقیق و جدید ٹیکنالوجی کیطرف بڑھ رہی ہے، ہمیں اپنے ملک کو میڈیکل کے شعبہ سمیت تمام شعبوں میں دنیا کے مقابلے میں بہتر بنانا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوہاٹ کے دوران کے ایم یو انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز اور کے ایم یو انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کے سالانہ کانووکیشن 2024 سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب میں وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ، پرنسپل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز کوہاٹ پروفیسر ڈاکٹر مسرت جبین، پرنسپل انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائینسز کوہاٹ پروفیسر ڈاکٹر فہیم اللہ، چئیرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر عمر ایوب،سابق وی سی کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ، ڈین بیسک میڈیکل سائنسزکے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر روبینہ نازلی، ڈین کلینیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ گل، رجسٹرار، فیکلٹی اراکین، سینٹ و سنڈیکیٹ کے ممبران سمیت طلباء و طالبات، والدین نے شرکت کی. گورنر نے کانووکیشن میں سیشن 2017 تا سیشن 2023 کے ایم بی بی ایس اور بیچلر آف ڈینٹسٹری کی تعلیم مکمل کرنیوالے 300 طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں اور تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے 200 طلباء و طالبات کو گولڈ میدلز پہنائے. گورنر نے کانووکیشن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ، پروفیسر ڈاکٹر عمر ایوب خان، ڈاکٹر عزیز مرجان، پروفیسر ڈاکٹر شجاعت علی خان کو شعبہ طب میں گرانقدر خدمات پر لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے بھی نوازا. پرنسپل کے ایم یو انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز کوہاٹ پروفیسر ڈاکٹر مسرت جبین نےاپنے خطاب میں گورنر اور دیگر مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور گورنر کو کالج کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی. پرنسپل نے گورنر سے کالج کے اندرونی روڈ کی تعمیر، کالج میں آڈیٹوریم ہال کی تعمیر اور بوائز ہاسٹل کے قیام کیلئے فنڈز کے اجراء میں کردار ادا کرنیکی درخواست بھی کی۔قبل ازیں گورنر نے کالج میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مالی تعاون سے قائم کئے جانیوالے سمارٹ کلاس روم کا بھی افتتاح کیا اور آن لائن کلاسز سے متعلق بریفنگ حاصل کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء وطالبات، فیکلٹی اراکین اور والدین کو مبارکباددی اور فارغ التحصیل طلبہ پر زور دیا کہ وہ عملی زندگی میں دکھی انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کریں. دکھی انسانیت کی خدمت اپنی زندگیوں کا مقصد بنائیں۔انہوں نے کہاکہ پیشہ کے لحاظ سے افضل پیشہ دکھی انسانیت کی خدمت ہے جو طب سے وابستہ افراد کا ہے۔ گورنرنے کہاکہ آپ اللہ تعالیٰ کے وسیلے سے عوام کے مسیحا ہیں اور یہ آپ کا فرض ہے کہ اپنے فرض منصبی کو عبادت سمجھ کر دیانت داری سے نبھائیں، بیماروں اوراُن کے رشتہ داروں کے ساتھ بہترین بر تاؤ کریں، اُن کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ اپنے مریض کی عزت اور خودداری کا احترام بطور ڈاکٹر آپ کے لئے اولین فرائض میں شامل ہے۔انہوں نے نوجوان ڈاکٹرز پرواضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ گورنر نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوان ہیں اور نوجوانوں نے ہی ریاست و ریاستی اداروں کا وقار و تحفظ یقینی بنانا ہے،وقت تیزی سے گزر رہا ہے جس کو ضائع نہیں بلکہ وقت کی قدر کرتے ہوئے چیلینجز کا سامنا کرنا ہے، نوجوان طبقہ تمام شعبوں میں ترقی و کامیابی کو اپنا مشن بنائے،اپنی طاقت و قوت اور دستیاب وسائل سے آگے بڑھنے کی جستجو و جدوجہد سے ہی کامیاب زندگی ممکن ہے. تعلیم یافتہ نوجوان اپنی تعلیمی ڈگری کو محض ملازمت کے حصول کیلئے نہ سمجھیں، نوجوانوں نے اپنی تعلیم و تحقیق سے اپنے اپنے شعبوں میں نام پیدا کرنا ہے، دکھ ہوتا ہے جب ڈاکٹروں کا سنتا ہوں کہ وہ ہسپتالوں میں ہڑتال پر ہیں، ڈاکٹروں کا رویہ جذباتی پن پر مبنی نہیں ہونا چاہئے۔اس موقع پر گورنر نے پرفضا ماحول کیلئے کالج میں 3 ہزار درخت لگانے کا بھی اعلان کیا اور پرنسپل کے مطالبہ پر کالج کے اندرونی روڈ، آڈیٹوریم ہال اور بوائز ہاسٹل کی تعمیر کیلئےفنڈزکے اجراء سمیت اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کرنیکی یقین دہانی کرائی۔#
گورنر حاجی غلام علی کا کے ایم یو انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز اور انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کے سالانہ کانووکیشن 2024 سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب
گورنر حاجی غلام علی کا کے ایم یو انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز اور انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کے سالانہ کانووکیشن 2024 سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب
طلباء و طالبات، والدین و فیکلٹی اراکین کو تعلیمی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، حاجی غلام علی
طلبہ نے اپنی تعلیمی قابلیت سے والدین، ادارہ اور ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے، حاجی غلام علی
شعبہ طب سے وابستہ افراد غیر معمولی لوگ ہیں جو معاشرے میں باوقار مقام رکھتے ہیں، حاجی غلام علی
ڈاکٹر کی تعلیم مکمل کرنیوالے نوجوان اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، حاجی غلام علی
مختلف اقسام کی بیماریوں کے خاتمہ کیلئے میڈیکل کے شعبہ میں نئی تحقیق و جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی
دنیا تیزی سے نت نئی تحقیق و جدید ٹیکنالوجی کیطرف بڑھ رہی ہے، حاجی غلام علی
ہمیں اپنے ملک کو میڈیکل کے شعبہ سمیت تمام شعبوں میں دنیا کے مقابلے میں بہتر بنانا ہے، حاجی غلام
تعلیم یافتہ نوجوان اپنی تعلیمی ڈگری کو محض ملازمت کے حصول کیلئے نہ سمجھیں، حاجی غلام علی
نوجوانوں نے اپنی تعلیم و تحقیق سے اپنے اپنے شعبوں میں نام پیدا کرنا ہے، حاجی غلام علی
دکھ ہوتا ہے جب ڈاکٹروں کا سنتا ہوں کہ وہ ہسپتالوں میں ہڑتال پر ہیں، حاجی غلام علی
ڈاکٹروں کا رویہ جذباتی پن پر مبنی نہیں ہونا چاہئے، حاجی غلام علی
کسی بھی مرض میں مبتلا شخص کی آدھی بیماری ڈاکٹروں کے بہترین رویہ سے ختم ہو جاتی ہے، حاجی غلام علی
افغانستان کی اعلٰی جامعات کے فیکلٹی اراکین نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور کا مطالعاتی دورہ کیا
افغانستان کی اعلٰی جامعات کے فیکلٹی اراکین نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور کا مطالعاتی دورہ کیا اورگورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی سے ملاقات کی۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن حکومت پاکستان کے مالی تعاون سے آئی ایم سائنسز حیات آباد میں زیر تربیت افغانستان کے صوبوں ہلمند، ہرات، مزار شریف، خوست، پکتیا،سمنگان، قندھار، ننگر ہارسے تعلق رکھنے والے اعلٰی جامعات کے 38 فیکلٹی اراکین نے گورنر حاجی غلام کیساتھ اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلق مطالعاتی نشست کی اور اعلٰی تعلیم کی عصر حاضر کی ضرورت و اہمیت، چیلینجز پر سیر حاصل گفتگو کی۔اس موقع پر گورنر نے افغان فیکلٹی اراکین کو گورنر ہاوس پشاور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم ترقی و خوشحالی اور امن کا راستہ ہے۔ افغانستان اور پاکستان مشترکہ اقدار و روایات کے حامل برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں۔گورنرنے زوردیا کہ افغان فیکلٹی اراکین نوجوان نسل کی ذہنی و فکری تربیت پرتوجہ دیں، افغانستان کے نوجوان و مشران سمیت مجموعی آبادی سخت مشکلات سے گزری ہے، افغانستان کے فیکلٹی اراکین اپنے نوجوانوں کو ریسرچ اورجدیدٹیکنالوجی پرمشتمل بہترین تعلیم کے ساتھ ذہن سازی پرتوجہ دیں۔گورنرنے کہاکہ ترقی و خوشحالی کی سوچ و راستہ علمی، تعلیمی و تحقیقی اداروں سے نکلتا ہے،موجودہ صدی جدید ٹیکنالوجی، تحقیق پر مبنی علم و تعلیم و روزگار کی صدی ہے۔گورنرنے کہاکہ افغانستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔انہوں نے تعلیمی اداروں پر زوردیا کہ افغان یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم نوجوانوں کو اپنے علاقوں کے قدرتی وسائل سے استفادہ کرنیکی ہنرو تعلیم کی فراہمی ضروری ہے تاکہ ان قدرتی وسائل کو بہترین طریقے سے استفادہ کرتے ہوئے ملک اوراپنے عوام کی خوشحالی کیلئے استعمال میں لائے جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ایسی تعلیم و ہنر فراہم کی جائے کہ وہ اپنے علاقوں کی پسماندگی کے خاتمہ اور ملکی ترقی کا باعث بن سکیں۔ گورنرنے کہاکہ پرامن خوشحال افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کے بہترین مفاد میں ہے۔اس موقع پر آئی ایم سائنسز حیات آباد کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر محسن رضا، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمان، کوآرڈینیٹر اعظم فاروق اورکنسلٹنٹ افغان محمد ابراہیم نے مہمان نوازی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن حکومت پاکستان کے تعاون سے اسلامی برادر ملک افغانستان کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز کی تعلیمی استعداد کار بڑھانے کے لئے آئی ایم سائنسز حیات آباد میں ایک ماہ کا تربیتی کورس جاری ہے، جبکہ دوسرے فیز میں افغانستان سے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کیلئے بھی تربیتی کورس منعقد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گورنر سے خیبرپختونخواسی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے صدر فضل مقیم کی قیادت میں گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ وفد میں جہانزیب خان، باور خان، حماد خان، غالب خان اوردیگر شامل تھے۔ وفد نے گورنر سی این جی بندش سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا جس پر گورنرنے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کے تحفظات سے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاجائیگا۔دریں اثناء ہری پورکی تاجربرادری کے ایک وفد نے بھی گورنرسے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔#
Comments are closed.