کوئٹہ،پنجگور/5جنوری:_ناقص ، ملاوٹی اور زائد المعیاد اشیاء کی تیاری و فروخت کے خاتمے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں بغیر کسی تعطل کے جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں بی ایف اے کی ہیڈ کوارٹر و ڈویژنل آپریشن ٹیموں نے قوانین کی خلاف ورزی پر پنجگور میں 7 جبکہ کوئٹہ شہر میں 9 متفرق خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے .ترجمان بی ایف اے کے مطابق پنجگور کے مختلف علاقوں میں ایکسپائرڈ اور ممنوعہ مصنوعات کی فروخت پر 7 جنرل اسٹورز جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 فاسٹ فوڈ کارنر کے خلاف ایکشن لیا گیا ۔ دکانوں سے بڑی مقدار میں برآمد شدہ زائد المعیاد اشیاء (کولڈرنکس، جوس، ایرانی اشیاء، پیکٹ مصالحے و دیگر کنفیکشنری آئٹمز) اور پابندی عائد پانپراگ ، گٹکا و ماوا ضبط کرکے موقع پر تلف کردیا گیا ،فوڈ کارنر میں صفائی و اسٹوریج کے انتظامات ابتر ، پکوان میں زیرِ استعمال کوکنگ آئل پرانا و ناقابلِ استعمال اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت انتہائی خراب پائی گئی ۔اسی طرح کوئٹہ شہر کےعلاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن اور چالو باوڑی میں بی ایف اے حکام نے زائد المعیاد کی فراہمی اور لائسنس کی عدم دستیابی پر 2 سپر اسٹورز سمیت 7 مراکز پر جرمانے عائد کیے، دیگر جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 مٹن شاپ ، 2 جنرل اسٹورز 1 فاسٹ فوڈ سینٹر اور 1 بیکنگ یونٹ شامل تھے۔سپر و جنرل اسٹورز سے پکڑی گئیں ایکسپائرڈ مصنوعات ضبط کرلی گئیں ، بیکنگ یونٹ اور فاسٹ فوڈ کارنر کے خلاف ایس او پیز خلاف ورزی اور اشیاء کی تیاری میں ناقص اجزاء کے استعمال پر ایکشن لیا گیا۔دوران انسپیکشن متعدد خوراک کے مراکز مالکان کو بی ایف اے کی وضع کردہ ایس پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت اور ان کی آسانی کیلئے دوبارہ ہدایات ناموں کی کاپیاں دی گئیں.
Comments are closed.