ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر اوتھل پولیس نے ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی

لسبیلہ 6جنور ی:۔ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر اوتھل پولیس نے ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی عمل میں لاتے ہوئے الیاس محلہ اوتھل کے مقام سے اغوا میں ملوث دو ملزمان محمد صدیق عرف اجو ولد روشن علی روشن علی ولد محمد سیلمان ساکنان شکارپور سندھ حال اوتھل کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے مغویہ خاتون بازیاب کروائی۔ ملزمان تھانہ اوستہ محمد پولیس کو مقدمہ نمبر 02/2024 بجرم 496/A۔ 34 ت پ میں مطلوب تھے۔ اوتھل پولیس نے بعد از ضروری کارروئی ملزمان اور بازیاب مغویہ خاتون کو برائے مزید تفتیش حوالے اوستہ محمد پولیس کر دیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.