اسسٹنٹ کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت 8 جنوری سے شروع ہونے والا انسداد پولیو مہم کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے لیویز فورس

اسسٹنٹ کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت 8 جنوری سے شروع ہونے والا انسداد پولیو مہم کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے لیویز فورس کے افیسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لیویز فورس کے افسران اور اہلکار شریک تھے اجلاس میں انسداد پولیو مہم میں لیویز فورس کی کارکردگی اور انکو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر اے سی چمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی غفلت لاپرواہی اور سستی برداشت نہیں کیا جائے گا تمام علاقوں میں پولیو کے قطرے پانچ سال تک کے بچوں کو ضرور پلائیں جائیں پولیو کے قطروں سے انکاری والدین کو سمجھایا جائے کہ پوری ملک کی طرح یہ حکومت بلوچستان اور ضلع چمن کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے علاقے میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ہر حال میں پلائے جائیں مہم کے دوران لیویز فورس ارد گرد افراد پر کھڑی نظر رکھیضرورت پڑنے پر اچانک پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو روک کر جامع تلاشی لی جائے انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیم کے افسران اور اہلکاران کو اکیلا نہ چھوڑا جائے اور لیویز فورس کے افسران و اہلکاران متحرک چاک و چوبند اور الرٹ رہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.