لیویز ٹائیگر فورس نے دوران گشت دو جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر لیاڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) راجہ اطہرعباس صاحب کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد کے سربراہی میں لیویز ٹائیگر فورس کے انچارج علی محمد عبدالصمد عصمت اللہ اور جلا ل الدین نے دوران گشت دو ڈاکو اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پسٹل برآمد کر لیا گیا ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے لیویز فورس مزید تفتیش کر رہی ہیں اس موقع پر اے سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ چمن سے ہر قسم کی جرائم کی مکمل خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں امن وامان اور عوام کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات اور ذمہ داریوں میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چمن کے افسران و اہلکاران اپنی ذمہداریوں سے بخوبی واقف ہیں اور انھیں پتہ ہوتا ہے کہ وہ انکو کس موقعے پر کونسی کاروائی اٹھانی پڑتی ہے اسلئے آج کے بعد چمن کے تمام کرائمنلز اپنے کرتوتوں سے توبہ کر لیں اور ایک مفید اور باوقار زندگی کا انتخاب کر کے ملک و قوم اور اپنے خاندان کے لیے اپنے خدمات سر انجام دیں تاکہ ہم خوشحالی ترقی اور امن کا سفر شروع کر سکیں۔
Comments are closed.