گوادر، 6 جنوری: گوادر کرکٹ اکیڈمی، نیو اسٹار اور ساوتھ اسٹار کرکٹ کلبوں کی نئی اسپورٹس کٹس کی رونمائی تقریب میں کی گئی، جس میں مہمان خصوصی آف روڈ ریس کے فاتح اور گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی ہوت جہند بلوچ تھے۔ تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں اور سپورٹس شخصیات نے شرکت کی۔ نئی کٹس ملک برادرزانجینئرنگ سروسز کراچی اور گوادر کرکٹ اکیڈمی کے تعاون سے فراہم کی گئیں۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہیں اور یہ اکیڈمی علاقے کے نوجوانوں کے لیے مثالی پلیٹ فارم ہے۔ بانی صدر حاجی حنیف حسین نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ملک برادرز کراچی کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.